News

ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں ایمرجنسی کے حوالے جدیدسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی بنے گا، حنا ربانی کھر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مارچ2023ء) وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں، ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑ ھ میں فراہم کی جانے والی سہولیات بہتر ہیں مگر یہاں کارڈیالوجی کے شعبے میں سہولیات کی سخت ضرورت ہے،ایمرجنسی کے حوالے جدیدسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، مظفرگڑ ھ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی ضرور بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مظفرگڑ ھ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور پنجاب ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج (ٹیوٹا)کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وزیرمملکت نے ہسپتال اور کالج میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس،ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الحسن اور پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری نے وزیرمملکت حنا ربانی کھر کو ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا کہ ایکسرے کی ڈیجیٹل فلمیں ایل سیز پر پابندی کے باعث پورٹ پر پھنسی ہوئی ہیں،جبکہ ڈالر بڑھنے کے باعث بھی فلموں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بھی مشکلات بڑھی ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے وزیرمملکت کو ہسپتال میں عملے،وسائل کی کمی اور مشکلات سے آگاہ کیا۔وزیرمملکت حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کریں گی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago