مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مارچ2023ء) وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں، ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑ ھ میں فراہم کی جانے والی سہولیات بہتر ہیں مگر یہاں کارڈیالوجی کے شعبے میں سہولیات کی سخت ضرورت ہے،ایمرجنسی کے حوالے جدیدسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، مظفرگڑ ھ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی ضرور بنے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مظفرگڑ ھ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور پنجاب ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج (ٹیوٹا)کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وزیرمملکت نے ہسپتال اور کالج میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس،ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الحسن اور پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری نے وزیرمملکت حنا ربانی کھر کو ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…