Categories: NewsUrdu News

ڈی ایچ کیوہسپتال مظفرگڑھ میں شوگرکی انسولین نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2020ء) ڈی ایچ کیوہسپتال مظفرگڑھ میں شوگرکی انسولین نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،بازار میں انسولین مہنگی ہونے کی وجہ سے شوگر کے غریب مریض دربدر کے دھکے کھانے پرمجبور۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال میں شوگر کی انسولین ختم ہوئے ایک ماہ سے زائدعرصہ گذچکا ہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک انسولین فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے غریب مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہواہے اوروہ انسولین کے حصول کیلئے روزانہ ہسپتال کے چکرلگارہے ہیں جبکہ ہسپتال کا عملہ ان کی راہنمائی کرنے بجائے تضحیک آمیزرویہ اختیارکرتا ہے شوگر کے مریضوں کا کہنا ہے کہ سابقہ دورحکومت میں ہسپتال میں انسولین وافر مقدارمیں موجود رہتی تھی اور مریضوں کوکسی دشواری کا سامنا نہیں ہوتا تھا لیکن جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے انسولین سمیت دیگر ادویات نہیں مل رہی ہیں،عام مارکیٹ میں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ہم جیسے غریب مریض بازارسے خریدکرنے سے قاصر ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago