News

ڈی ایس پی کی چہلم سید الشہداء امام حسین کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2022ء) ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کی چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین کے حوالے سےمنتظمین جلوس، ممبران امن کمیٹی اور انجمن تاجران سے خانگڑھ میں اجلاس منعقد ہوا۔پولیس ترجمان کےمطابقاجلاس میں ڈی ایس پی سمیت صدر سرکل کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے افراد کو چہلم سید الشہداء کے موقع پر صبرو تحمل اور روا داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، رکشہ،گاڑیوں اور دوکانوں پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے چہلم کے جلوس کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے مناسب انتظامات کے بارےمیں احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ پر ٹریفک کی ڈیوٹی بڑھا دی جائے گی تاکہ کسی بھی جگہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ بعد ازاں ڈی ایس پی نے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا۔\378

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago