Categories: NewsUrdu News

ڈی آ ئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد کاڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ

مظفرگڑھ۔24جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات فیصل آباد عبدالرئوف رانا نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کی سالانہ انسپکشن کے سلسلہ میں دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل اطہر جان ڈار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے پریڈ/کٹ پریڈ کا معائنہ کیا ، اندرون جیل کچن اسیران کا معائنہ کیا۔اسیران کی خوراک کا معیار مثالی ہونے پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔تمام بیرکوں کا معائنہ کیا ۔ بہترین کارکردگی پر انچارجز کی کاوشوں کو سراہا اور بیرون جیل وزٹ کے دوران ملازمین کے کچن کا دورہ بھی کیا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔ جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور اُن کی جملہ کارکردگی کو سراہا۔ جیل ہذا پر زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کی بابت ایگزیکٹو انجینئر پراونشل بلڈنگز ڈویژن مظفرگڑھ نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی انسپکٹرجنرل نے ترقیاتی سکیموں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی بابت ہدایات جاری فرمائیں۔ دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔

AddThis Website Tools
Sajid Bukhari

Share
Published by
Sajid Bukhari
Tags: 2018

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago