News

ڈیوٹی سے غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2023ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا سرپرائز وزٹ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام وارڈز چیک کئے اور تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کو ہرگز  برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں کے مقابلہ میں ہسپتال کی موجودہ صورتحال بہت بہتر ہے اور وہ اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد اجمل،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ضیاءانجم ان کے ہمراہ تھے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago