News

ڈینگی سے بچاؤکے انتظامات اور عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہماری ذمہ واری ہے،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2023ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت مظفرگڑھ ڈاکٹر اقبال ساجد نے کہا ہے کہ اگر ہم کسی بھی بیماری، وبا یا وائرس کے پھیلنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کر لیں تو بہت سے جانی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے، یہ بات انہوں نے ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے سلسلے میں ضلعی محکموں کے فوکل پرسنز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کرنا اور عوام میں اس سے بچاؤ کا شعور وآگاہی بیدار کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فوکل پرسن اپنے اپنے علاقوں میں دیانتداری سے کام کریں، روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں کو معائنہ کریں جہاں کہیں بھی ڈینگی مچھروں کا لاروا پایا جائے فوری طور پر محکمہ صحت کا آگاہ کیا جائے تاکہ مناسب اقدامات کئے جاسکیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سراج احمد نتکانی نے بتایا کہ گذشتہ سال ضلع مظفرگڑھ میں ڈینگی کے 4مریض سامنے آئے تھے جس کا مطلب ہے کہ ضلع میں ڈینگی وائرس اب بھی موجود ہے، اب ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندے پانی پر اسپرے کرایا جائے، صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھا جائے،شہری پوری آستین کے کپڑے پہنیں، بخار کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔ورکشاپ میں ضلعی محکموں کے ڈینگی سے متعلقہ فوکل پرسنز نے شرکت کی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago