News

ڈیزل کی قلت کو دور کرنے کے حوالے سے انتظامیہ سرگرم ،اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ چیک کئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اپریل2022ء) ڈیزل کی قلت کو دور کرنے کے حوالے سے انتظامیہ سرگرم ،اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ چیک کئے،اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید نعیم بشیر نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور پٹرول، ڈیزل کی قلت کو دور کرنے کےلئے پٹرول پمپس کو چیک کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی کٹائی اور کپاس کی بجائی میں ڈیزل کی قلت کے باعث کاشت کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے,ڈیزل کی قلت کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایک کر کے تحصیل چوک سرور شہید کے تمام پٹرول پمپس چیک کر رہے ہیں ابھی تک انہیں ڈیزل اور پٹرول کی زخیرہ اندوزی کہیں نہیں نظر آئی پٹرول ڈیزل کی سپلائی نہ آنے کی وجہ سے چند پٹرول پمپس خشک پڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے پٹرول پمپس پر پٹرول ڈیزل موجود ہے اور وہاں مناسب نرخوں پر فروخت بھی کیا جا رہا ہے،کاشتکار وہاں سے حسب ضرورت پٹرول ڈیزل حاصل کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ہرگز تنہا نہ چھوڑے گی،ڈیزل اور پٹرول کے بحران پر قابو پانے کےلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور جلد ہی اس پر قابو پا لیا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago