News

ڈکیتی میں مزاحمت پر ریڑھی مالک کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالے ڈاکو ؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 فروری2023ء) 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر غریب ریڑھی مالک کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔شہریوں نے پیچھا کرنے کے بعد تینوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے موضع چک مٹھن میں 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے کباڑ کی ریڑھی لگانے والے شخص سے 6 ہزار روپے لوٹ لئے،واردات کے دوران غریب ریڑھی مالک جلیل احمد نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا،واردات کے بعد اہل علاقہ نے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے تک ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور تینوں مسلح ڈاکوؤں کو پکڑلیا ۔

زخمی ہونے والے ریڑھی بان جلیل احمد کو پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق تھانہ سول لائن میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago