News

ڈپٹی کمشنر کا ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 17 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہواجس میں اے سی مظفرگڑھ مبین احسان ،ڈی او انڈسٹریزسمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ باقی تحصیلوں کے اے سی صاحبان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائزمنافع خوری کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔

ڈی سی نے مختلف اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی گرانفروشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے اورمقررہ نرخوں پر دستیابی کویقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اورتمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں اورزیادہ سے زیادہ انسپکشن کریں۔اجلاس میں ڈٰی او انڈسٹریز نے بتایا کہ پنجاب بھر کے اضلاع میں مظفرگڑھ جرمانے، ایف آئی ٓآرز، انسپکشنز کے حوالے سے رینکنگ گذشتہ 16دنوں میں کافی بہتر ہوئی ہے اور 1428000کے مجموعی طور پر جرمانے عائد کیے گئے اور 5312انپکشنز کی گئیں ۔\378
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago