Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم عروج پر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی  ۔ 23 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم عروج پر۔ ڈاکٹر آصف جاہ ناز ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مظفر گڑھ نے ڈاکٹر طارق سعید ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل مظفر گڑھ کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپس مظفر گڑھ کے ملحقہ مواضع جات اور دیہات کا دورہ کیا اور جانوروں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی تصدیق براہ راست جانور پال حضرات سے مل کر کی۔
اب تک ضلع مظفر گڑھ میں قائم کردہ 32 لائیو سٹاک کے فلڈ ریلیف کیمپس سے ملحقہ دیہات میں 363355جانوروں میں گل گھوٹو اور چوڑے مار 261192 بھیڑ بکریوں میں انتڑیوں کا زہر اور 268595 مرغیوں میں رانی کھیت کے حفاظیی ٹیکہ جات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مظفر گڑھ نے ہدایت کی کہ عملہ اپنے متعلقہ دیہات میں اپنے اہداف مکمل کرے۔ اب تک پورے ضلع میں کل 1559222 جانوروں میں گل گھوٹو ، 784974 جانوروں میں چوڑے مار، 1265159 بھیڑ + بکریوں میں انتڑیوں کا زہر اور 1843557 مرغیوں میں رانی کھیت کے حفاظتی ٹیکہ جات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago