Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی زیر صدارت پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 ستمبر2019ء) پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی زیر صدارت کمیٹی روم ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی، ممبران صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان، سردار عون حمید ڈوگر، میاں علمدار قریشی، نیاز گشکوری، اشرف رند، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزسمیت متعلقہ محکموں ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے حکام نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے اجلاس سی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز کو تمام قصبوں، شہروں اور دیہاتوں مین سیوریج سسٹم کی بحالی و مرمت، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، گٹرکے ڈھکن، صفائی اور صفائی کے حوالے سے مشینری کی خریداری پر خرچ کرنے کو فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں تمام میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلز کو فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں واقع یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کے حوالے سے اپنی سکیمیں 28ستمبر سے پہلے پہلے دیں تاکہ ان کو حتمی منظوری کی بعد اس سکیموں پر کام شروع کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام ممبران اسمبلی سے رابطہ کے کے سکیموں کو حتمی شکل دینے میں ان سے معاونت کریں۔

Abdullah

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago