مظفر گڑھ-(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے چوک سرور شہید میں کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کا افتتاح کردیا ہے جہاں پر علاقے کے عوام کو کمپیوٹرائزڈ ثبوت ملکیت اور فرد ملکیت دستیاب ہوگی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی عوام دوست پالیسی کے تحت عوام بالخصوص دور دراز کے دیہی علاقوں کی عوام کو جدید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں، کمپیوٹر ائزڈ سنٹر کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چوک سرور شہید اور ارد گرد کے دیہی علاقوں کی عوام کو سفر کر کے کوٹ ادو جانا پڑتا تھا اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت علاقے کی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ان کی اراضی کی کمپیوٹرائزڈ ثبوت ملکیت اور فرد ملکیت دستیاب ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے سنٹر پر آنے والے سائلین سے بھی گفتگو کی اور ان سے سنٹر کے قیام کے بارے میں دریافت کیا جس پر انہوں نے حکومت پنجاب کی اس اقدام پر بھر پور سراہا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا، ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل بھی دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…