Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے سبزیوں اور پھلوںکی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے مختلف بازاروں کے دروے شروع

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 نومبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں عوام کو معیاری، سستی اور وافر مقدار میں سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے دورے شروع کر دیئے۔ منڈیوں میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات کے لئے ڈی پی او کا بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دورہ۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے منڈی میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی، اوزان اور نرخوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو معیاری اور سستی سبزیاں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر رانا شعیب، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد یوسف اور مارکیٹ کمیٹی کی ٹیم کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔منڈی میں ڈپٹی کمشنر نے مختلف قسم کی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کیساتھ ساتھ اوزان اور نرخوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے منڈی میں موجود خریداروں سے بھی بات چیت کرتے ہوئے مندی میں مذکورہ اشیاء کے نرخوں اور سہولیات کے بارے بات چیت کی اسی طرح مندی میں سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انکے ہمراہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بھی تفصیلی دورہ کیا اور مختلف قسم کی ہدایات جاری کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری، سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے منڈیوں کے معائنے کا آغاز کردیا گیا جوکہ وقفے وقفے سے ضلع کی تمام سبزی منڈیوں میں جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈی میں عوام الناس کو موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago