مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے تحفظ والدین قانون کے تحت نافرمان بیٹوں کو عدالت میں طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ شاہجمال کی رہائشی 72 سالہ ضعیف بیوہ خاتون سرور مائی بیوہ فیض بخش نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی عدالت میں تحفظ والدین ایکٹ کے تحت درخواست دی کہ سائلہ کے حقیقی بیٹوں ملزمان بلال احمد اور نیاز احمد پسران فیض بخش نے سائلہ کو اس کے اپنے بنائے ہوئے گھر سے سے زبردستی نکال کر گھر پر بمعہ سامان قبضہ کر لیا ہے اور سائلہ کی 360000 روپے کی رقم جو ان کے پاس بطور امانت رکھوائی ہوئی تھی بھی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال کو حکم دیا ہے کہ سائلہ کے بیٹوں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔انہوں نے عمر رسیدہ خاتون کو تسلی دی کہ ضعیف والدین کے ساتھ عمر کے اس حصہ میں اولاد کی طرف سے کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور قانون کے مطابق انصاف دلایا جائے گا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…