News

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا محکمہ تعلیم آفس کا دورہ،حادثے میں جاں بحق اساتذہ کےلئے فاتحہ خوانی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر نے 20 اگست کو شاہجمال کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی 2 خواتین اساتذہ کے ایصال ثواب کےلئے محکمہ تعلیم کے دفتر میں منعقد ہ تقریب میں شرکت کی ۔

سی ای او ایجوکیشن ملک مسعود ندیم نے انہیں بریفنگ دی اور حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق خواتین اساتذہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،دعائیہ تقریب میں ڈی او ایجوکیشن اکبر بخاری، ڈپٹی ڈی او شاہد سیال سمیت تمام اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوسناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے بتایا کہ حادثے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے سی ای و تعلیم کو ہدا یت کی کہ جاں بحق ہونے والی اساتذہ کے تمام بقایا جات فوری طور پر ادا کئے جائیں اور انکی فیملی کا خیال کیا جائے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago