News

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا فیصل اسٹیڈیم میں لائٹس سمیت ضروری سہولیات نہ ہونے کا نوٹس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی عنان قمر کا فیصل اسٹیڈیم میں لائٹس سمیت ضروری سہولیات نہ ہونے کا نوٹس۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر نے فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں لائٹس نہ ہونے،صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال،پینے کے پانی کی عدم دستیابی،واش رومز کا فعال نہ ہونا اور دیگر مسنگ سہولتوں بارے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے واکنگ اور جاگنگ ٹریکس پر لائٹس کو فوری طور پر چالو کرا دیا ہے اور صفائی ستھرائی، واش رومز کی عدم فعالیت، پینے کے پانی کی عدم فراہمی سمیت باقی شکایات کو فوری طور پر دور کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان بحال ہونے سے ہسپتالوں کی ضرورت نہیں رہتی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سٹیڈیم میں آنے والے کھلاڑیوں اور شہریوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کےلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں سٹیڈیم کی بہتری کےلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرا دیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago