مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل علی پور کے مضافاتی علاقوں کادورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیت پور میں گورنمنٹ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور طلباء سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے سکول میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی بھی کی جائے تاکہ یہ معاشرے کے اچھے شہری ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کہ تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، طلباء کے کھیلوں اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز صحت خیر پور سادات کا بھی دورہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…