مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے تحصیل آفس مظفرگڑھ میں محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لئے لگائے گئے خصوصی کاوئنٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، تحصیلدار صاحبزادہ ظفر سمیت ریونیو سٹاف بھی موجود تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے، آنے والے تمام سائلین کے مسائل کو ایک ہی دن میں حل کیا جائے تاکہ اس کو دوبارہ نہ آنا پڑے تاکہ لگائے گئے خصوصی کاؤنٹر کے مقاصد حاصل ہوں اور عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ زیر التواء رجسٹریوں اور انتقالات کو ترجیح بنیادوں پر درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل نہ صرف ہمارے سرکاری فرائض میں شامل ہے بلکہ کہ خدمت خلق بھی ہے، اللہ کی خوشنودی عوام کی خوشنودی میں ہی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں ایک ہفتہ قبل ریوینیو کاؤنٹرز قائم کئے تھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…