Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کااراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کادورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2019ء) راضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس مظفرگڑھ میں سائلین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے درپیش مسائل کے حل کے لئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کا اچانک دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈسنٹر اور تحصیل آفس میں ملازمین کی حاضری کو چیک کیا جس میں اراضی سنٹر کے ایل آر او عارف، ایس سی اوز محمد عمیر ،محمد الیاس ،محمد عامر اور محمد عثمان جبکہ تحصیل آفس میں نائب تحصیلدار ارشاد احمد لاشاری ،عبدالرووف رجسٹری محرر، خادم حسین شاہ جونئیر ریڈراور افتخار احمد کو اپنی ڈیوٹی مقامات پر موجود نہ ھونے پر اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ کو کارروائی کرتے ہوئے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ نے تمام ملازمین جوکہ اپنی ڈیوٹی مقامات سے غیر حاضر تھے کو تین دن کے اندر تحریری طور پر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائیلین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سائیلین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے موجود تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کئے جائین گے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج اچانک دورہ کیا گیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago