Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نیپبلک سکول مظفرگڑھ کے اساتذہ پر ٹیوشن پڑھانے، پرائیویٹ اکیڈمی بنانے اور چلانے پر پابندی عائد کردی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ و چئیرمین گورننگ باڈی نے سردار کوڑے خان پبلک سکول مظفرگڑھ کے اساتذہ پر ٹیوشن پڑھانے، پرائیویٹ اکیڈمی بنانے اور چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے دفتر سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سردار کوڑے خان پبلک سکول کبھی شہر کا سب سے نامور تعلیمی ادارہ تھا مگر اب کچھ برسوں سے یہ ادارہ اپنا ماضی کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں رہا اس کی تنزلی کی دیگر بہت سی وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک اہم وجہ اس سکول کے اساتذہ کا پرائیویٹ اکیڈمیاں چلانا اور ٹیوشن پڑھانا ہے جو کہ سکول کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے کیونکہ جب کسی ٹیچر کو بھرتی کیا جاتا ہے تو ملازمت کی شرائط میں ایک اہم شرط یہ بھی ہے کہ وہ کسی پرائیویٹ اکیڈیمی میں نہیں پڑھائے گا اور نہ ہی سکول کے بچوں کو ٹیوشن پڑھائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago