Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عوامی شکایات ملنے پر اپنے بچوں کے پاسپورٹ بنوانے کے بہانے بغیر اپنی شناخت ظاہر کئے پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ پہنچ گئے

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور پاسپورٹ آفس کے متعلق عوامی شکایات ملنے پر اپنے بچوں کے پاسپورٹ بنوانے کے بہانے بغیر اپنی شناخت ظاہر کئے پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ پہنچ گئے اگرچہ آفس کے اوقات شام 5بجے تک ہیں، لیکن پونے چار بجے ہی دفتر کا بیرونی ی گیٹ مکمل بند ملا ، بار بار دستک دینے پر پرائیویٹ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے گیٹ کھولا لیکن اندر جانے کی اجازت نہ دی اور اگلے روز بارہ بجے سے پہلے آنے کا کہا، گیٹ پر نہ کوئی نوٹس آویزاں تھا نہ ہی دیگر معلومات دستیاب تھیں ، لوگ گیٹ سے ہی کوئی رسپانس نہ پا کر مایوس لوٹ رہے تھے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ کو اپنے دفتر میں طلب کر کے سخت سرزنش کی اور پاسپورٹ آفس کی خدمات اور اوقات کی بابت رپورٹ جمع کروانے کو کہا، یہ بھی معلوم ہوا کی مزید کاروائی کے لئے پاسپورٹ محکمے کے سینئر افسران سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے اور انہوں نے بھی پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ کی کارکردگی کے حوالے سے نوٹس لینے کا کہا اور نگرانی کا نظام موثر بنانے کا کہا جائے گا، تاکہ کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago