Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور کی زیر صدارت سردار کوڑے خان پبلک سکول کی گورننگ باڈی کا اجلاس

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور کی زیر صدارت سردار کوڑے خان پبلک سکول کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گورننگ بورڈ کے ممبران چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ، پرنسپل گرلز کالج مظفرگڑھ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ اور سول سوسائٹی کے نمائندے ملک خیر محمد بدھ نے شرکٹ کی، ممبران کا سکول کے گرتے ہوئے تعلیمی معیار پر اظہار تشویش اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کرنے کا مطالبہ کی، جس پر بورڈ نے سکول میں زیر تعلیم طلبائ و طالبات کو دیگر بڑے شہروں میں قائم اعلیٰ معیار کے نجی اور سرکاری سکول کی طر ز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سکول کے تدریسی امور میں کیئر فاؤنڈیشن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا، بورڈ کو بتایا گیا کہ کیئر فاؤنڈیشن بچوں کو تعلیمی خدمات فراہم کرنے والی پاکستان کی مقامی او ر سب سے بڑی غیر سرکاری تنظیم ہے، کیئر فاؤنڈیشن کے پنجاب او رسندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں پھیلے ہوئی888سکولوں میں تقریباًچار لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، فاؤنڈیشن کا قیام 1988میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کیا گیا تھا، اس کے سکولوں سے فارغ الحتصیل ہونے والے ایک لاکھ سے زائد بچوں میں سے ایک بہت بڑی تعداد میڈیکل، انجینئرنگ، کمپیوٹربزنس اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے، ایسے بہت سے بچوں کی ضرورت کا تعین کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی کارکردگی دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے ایک معاہدے کے تحت آٹھ سو سے زائد سکولوں کے تعلیمی معلامات اس کے سپرد کررکھے ہیں، حکومت سند نے بھر دو درجن سے زائد سکولوں کے انتظامی و تدریسی معاملات فاؤنڈیشن کے حوالے کئے ہیں، مظفرگڑھ میں یہ فاؤنڈیشن پہلے بھی بصیرہ کے مقام پر لڑکیوں کا ایک سکول چلارہی ہے، جو اپنے معیار میں کسی طور پر بھی کسی بڑے شہر کے اچھے سکولوں سے کم نہیں۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago