News

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر صدارت ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز کا اجلاس ، یوریا کھاد کی قیمت 1850روپے فی بیگ مقرر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 01 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر صدارت ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں یوریا کھاد کی قیمت 1850روپے فی بیگ مقرر کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ڈیلرز مقرر قیمت پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں، اپنا ریکارڈ مرتب کریں، کیش میمو پر خریدار کاشتکار کا نام اور موبائل نمبر درج کریں تاکہ ا س کی پڑتال کی جاسکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ رات 8 بجے کے بعد یوریا کھاد کی فروخت ممنوع ہے جو ڈیلر اس وقت کے بعد کھاد فروخت کرتا ہوا پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئی سرکاری اہلکار کسی قسم کا تقاضا کرے یا بے جاتنگ کرے تو ان کو فوری آگاہ کیا جائے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن نے بتایا کہ مارکیٹ میں ڈی پی اے کھاد 10837روپے فی بیگ جبکہ یوریا کھاد 1850روپے فی بیگ میں دستیاب ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق سمیت کھاد ڈیلرز نے شرکت کی۔\378
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago