مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 ستمبر2017ء)کمشنر ،ڈی جی خان،احمد علی کمبوہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان،سہیل حبیب تاجک نے ،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ،سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ اویس احمد ملک کے ہمراہ اچانک تحصیل علی پور کی امام بارگاہ مہاجرین خیر پور چوک ،امام بارگاہ حسینیہ جتوئی چوک اور امام بارگاہ گھلواں کا دورہ کیااور جلوسوں کے روٹس ،کالج چوک تا سیت پور چوک ،خیر پور چوک تا جتوئی چوک اور شاہ فیصل چوک تا اقبال چوک تک کا وزٹ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر علی پور کے آفس میں تحصیل علی پور کے نقشے کو چیک کیا اور ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عاشورہ تک تحصیل بھر میں قائم امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف رکھاجائے۔سکیورٹی کے معاملہ میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے افراد کی 3 جگہوں پر تلاشی لی جائے، بغیر اجازت اور فوڈ اتھارٹی کو چیک کرائے بغیر کسی کو لنگر تقسیم کرنے اور سبیلیں لگانے کی اجازت نہ دی جائے۔جلوسوں اور امام بارگاہوں کے اطراف میں بائیو میٹرک تصدیق کی جائے اور سرچ آپریشن کیا جائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر علی پور عمران شمس ،ڈی ایس پی علی پور ملک محمد اشرف ماڑہ ، ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمار یاسر ، ایکسئین واپڈا علی پور ملک یعقوب گدارا، چیئرمین میونسپل کمیٹی علی پور سید غضٰنفر مرتضٰی ،تحصیل پریس کلب علی پور کے صدر سید ہدایت علی رضوی او ر پریس کلب کے ممبران بھی موجود تھے۔