مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ایس پی انوسٹی گیشن پولیس سجادگجر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری میں ضلع کی عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو احکامات جاری کئے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق کھلی کچہری میں بلا امتیاز عوام کے مسائل کو سنا جاتا ہے اور قانون کے مطابق میرٹ پر اس کو حل کیا جاتا ہے۔کھلی کچہری میں محکمہ سکارپ کے ملازم کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ایکسین سکارپ کو ہدایت کی کہ محکمہ سکارپ میں ہونے والی ملازمین کی بھرتی اور ان کی اکاؤنٹس آفس سے تنخواہ جاری نہ کرانے سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کی جائے، قصبہ بصیرہ میں اتائی کے ہاتھو ں مقصود بی بی کو غلط انجکشن لگنے سے مقصود بی بی کا ہاتھ کاٹنے کے درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او صحت کو معاملے کی مکمل انکوائری کرنے اور ذمہ دار کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ کی اندارج کے احکامات جاری کئے، کھلی کچہری میں محکمہ ریونیوسے متعلق درخواستیں بھی دی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے،کھلی کچہری میں پولیس سے متعلق 20سے زائد درخواستیں دی گئیں جس پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد گجر نے متعلقہ تھانے کے انچارج کو قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے، کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…