Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے انسداد پولیو کی 5روزہ مہم کا افتتاح کردیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے انسداد پولیو کی 5روزہ مہم کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں بچوں کو پولیوسے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا کر کردیا ہے۔5روزہ اس مہم کے دوران ضلع کے 5سال تک کی عمر کی9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مستقل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ عوام میں اس کا زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کیا جائے، عوام میں احساس ذمہ داری پیدا کیا جائے تاکہ والدین خود سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کو 100فی صد کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ مرتب کردہ مائیکرو پلان پر من و عن عمل کیا جائے، علمائ کرام اور علاقے کے بااثر افراد کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ کوئی بچہ اس ویکسین کے محروم نہ ہو اور تمام بچے عمر بھر کی معذوری کے محفوظ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ اضلاع ڈیر غازی خان اور بہاؤلپور میں پولیو وائرس کی موجود گی ہمارے لیے ایک خطرہ ہے جس کے باعث ہمیں زیادہ سے زیادہ محتاط رہنا ہے اور ضلع کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلانا ہیں۔ اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے بتایا کہ 21ستمبر سے 25ستمبر تک جاری رہنے والی اس 5روزہ مہم کے دوران ضلع کے 9لاکھ 4ہزار108 بچوں کے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تربیت یافتہ اہلکاروں پرمشتمل 1ہزار965ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago