Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کے حکم پردس سال سے مختلف مسائل کا شکار گرڈ ڈسپوزل مکمل فعال

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئرامجد شعیب ترین کے درینہ مسائل کے عملی سدباب کا سفر جاری،دس سال سے مختلف مسائل کا شکار گرڈ ڈسپوزل ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر مکمل فعال،پیٹر انجن کی جگہ نیا ٹرانسفارمر اور موٹر نصب۔ہر ماہ دو لاکھ کے خرچ ہونے والے پیٹرول کی بچت اور 6 افراد کی جگہ 2 افراد ڈیوٹی پر مامور۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین کا مظفرگڑھ میں درینہ مسائل کے سدباب کا سفر جاری ہے گزشتہ دس سال سے مختلف مسائل کا شکار گرڈ ڈسپوزل کو ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی سے مکمل فعال کردیا گیا جبکہ پیٹر انجن کی جگہ نیا ٹرانسفارمر لگا کر سفید ھاتھی پیٹر انجن جس پر پیٹرول کی مد میں ہر ماہ خرچ ہونے والے دولاکھ کی بچت کیساتھ ساتھ چھ ملازمین کی جگہ دو ملازمین کو ڈیوٹی پر مامور کردیا گیا ہے۔دس سال سے غیر فعال گرڈ ڈسپوزل کے فعال ہونے سے ظفر کالونی، انعام آباد، ناصر آباد، مغل پورہ، جیل روڈ، پرانی بستی تلکوٹ اور خورشید آباد شرقی کے علاقوں میں سیوریج کے مسائل کے حل میں مزید بہتری آئی گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجنئیر امجد شعیب ترین کا کہنا تھا کہ مذکورہ گرڈ ڈسپوزل کے آپریشنل ہونے سے شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل میں مزید بہتری ہوگی جبکہ متاثرہ ڈسپوزل سے جہاں ملحقہ علاقوں میں مسائل تھے وہ بھی حل ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر سے مسائل کے عملی حل کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے اپنی اپنی محکمانہ ذمہ داری سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں تاکہ شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

14 hours ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

6 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago