Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کا لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ آفس تلیری اور گل والہ کا معائنہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف نواز کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ آفس تلیری اور گل والہ کا اچانک معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فیلڈ آفسز میں نکاح خواں کو قانون کے مطابق رجسٹرڈ کیا جائے، نکاح اور فوتتگی کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، آفسز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، سائل کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، نکاح اور فوتتگی کے اندراج کی فیس کا شیڈول تمام دفاتر میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے اور اس حوالے سے ایک روپیہ اضافی نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں شکایت سیل قائم کیا جائے جہاں موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حدود میں قائم فیلڈ آفس کی عمارات کی مرمت اور تزئن و آرائش کا کام فوری طور پر کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ آفس کے ریکارڈ کی بھی پڑتال کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago