Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کاگرلز ہائی سکول خورشید آباد کا دورہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2019ء) مظفرگڑھ میں نافذ امتحانی ایمر جنسی کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کا اچانک دورہ کیا، ٹیچر اور طالبات سے تفصیلی بات چیت کی اورتعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں پر ان کی رائے معلوم کی اور ضروری احکامات جاری کئے۔اس موقعہ پر ٹیچر نے سکول کے اوقات کو ایک گھنٹہ بڑھا دینے کی سبب درپیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا، جسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کوسکول اوقات کے پرانے شیڈول کو بحال کرنے کی ہدایت کردی،البتہ اگر کوئی سربراہ ادارہ یا ٹیچر رضا کارانہ طور پر از خود سکول کے اواقات کے بعد سکول میں رہ کر طلباء و طالبات کی مدد و رہنمائی کرنا چاہے گا تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔مزید براں یہ ہدایات بھی جاری کی گئیں کہ ٹیچروں کو سکول اوقات کے بعد ایک گھنٹہ روکنے کی بجائے ان کے فری پیریڈز کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ ایمر جنسی کی صحیح روح یہ ہے کہ اساتذہ رضاکارانہ طور پر امتحانات کی تیاری کے حوالے سے طلباء و طالبات کے ساتھ محنت کریں نہ کہ انہیں اس بات پر مجبور کیا جائے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago