Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ نے دریائے چناب کے پرانے پل پر فوڈ سٹریٹ بنانے کے لئے پنجاب ٹور ازم ڈپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے دریائے چناب کے پرانے پل پر فوڈ سٹریٹ بنانے کے لئے پنجاب ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب کا دورہ کیا اور تاریخی پرانے پل کا جائزہ لیا۔انھوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ دریائے چناب پر پرانے پل کے پہلو میں نیا پل بن جانے کے بعد ٹریفک نئے پل سے گزرتی ھے اور پرانے پل کا اب کوئی استعمال نہیں رھا ۔انھوں نے کہا کہ پرانے پل کو فوڈ سٹریٹ بنانے سے مظفرگڑھ کے شہریوں اور مظفرگڑھ ضلع سے ملحقہ علاقوں کے رہنے والوں کو ایک اچھی تفریح گاہ میسر آ جائے گی یہاں کاروبار ھو گا تو اس سے تفریح کے ساتھ لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا جس سے بیروزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی واضح رھے کہ دریائے چناب پر واقع پرانا پل 100 سال سے زائد پرانا ھے اور تاریخی اھمیت کا حامل ھے نیچے ٹرین گزرتی ھے اور اوپر ٹریفک کیلئے یہ پل بنایا گیا تھا ٹریفک کے بڑھتے دباو کی وجہ سے 18 سال قبل پرانے پل کے پہلو میں دریا پر دو رویہ نیا پل تعمیر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پرانا پل متروک ھو چکا ھے اور اب یہ پل ٹریفک کیلئے استعمال نہیں ھوتا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago