مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجنئیر امجد شعیب ترین نیگزشتہ دنوں بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کے لئے رات گئے شہر بھر کے مختلف مقامات کے دورے کئے۔خادم عوام پرائیوٹ گاڑی میں عام آدمی کیطرح رات بھر نکاسی آب کے لئے عملی اقدامات کرتے رہے۔بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے تمام ڈسپوزل پلانٹس کو آپریشنل کرنے کی ہدایات۔بارش کے دوران میونسپل کارپوریشن کا عملہ ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ہائی الرٹ۔شہر میں نکاسی آب کے معاملات کو چیک کرنے کے لئے عام آدمی کیطرح دورے کرتا رہوں گا ڈپٹی کمشنر۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں گزشتہ دو روز ہونے والی بارش سے شہر میں نکاسی آب کے عملی اقدامات کے لئے ڈپٹی کمشنر انجئینرامجد شعیب ترین پرائیویٹ گاڑی میں عام آدمی کیطرح رات کی تاریکی میں دورے کرکے صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔خادم عوام نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو نکاسی آب کے لئے خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ شہر میں فوری طور پر نکاسی آب کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ تمام ڈسپوزل پلانٹس کو آپریشنل رکھا جائے جس پر میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں متحرک رہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق ملتان روڈ، خورشید آباد، قائم والا ریلوئے روڈ اور دیگر مقامات پر میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں بارش کے رکتے ہی نکاسی آب کے لئے سرگرم ہوگئیں جس پر میونسپل کارپوریشن کے افسران اور چیف سنٹری انسپکٹر سیف اللہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر نکاسی آب کا جائزہ لیتے رہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجئینر امجد شعیب ترین میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ شہر بھر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ترجیح بنیادوں پر تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مکمل کیا جائے جس کے لئے میں ازخود عام آدمی کیطرح دورے کرتا رہوں گا انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بارش سے جمع ہونے والے پانی کی مشکلات کے حل کے لئے مجھ سمیت میونسپل کارپوریشن کا عملہ دن رات کوشاں ہے تاکہ جلدازجلد شہر میں نکاسی آب کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔