Categories: NewsUrdu News

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکا عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون ،3 کلینک سیل

مظفرگڑھ۔ 16اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے عمل درآمد شروع کردیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر علی پور ڈاکٹر پنجتن کا عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 3 اتائیوں کے کلینک سمیت ایک ڈینٹل کلینک سیل ایف‘ آئی‘ آر درجتفصیل کیمطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے عطائیوں کے کلینکس کے خلاف کارروائی کرکے سیل کرنے کے احکامات دیئے تھے جس کے تحت گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر علی پور ڈاکٹر پنجتن نے عطائیوںکیخلاف کارروائی کی جسکے نتیجہ میں انہوں نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مرتکب تین عطائی جن میں خان کلینک،اصغر کلینک علی پور، امجد کلینک سیت پور اور مدینہ ڈینٹل لیبارٹری کو سیل کرکے موقع پر موجود ادویات بھی قبضہ میں لیکر معائنہ کے لئے لیبارٹری ارسال کردی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کیمطابق ضلع بھر میں عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور اتائیت کے خاتمہ کیلئے جاری ٹاسک کی نگرانی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ خود کررہے ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago