News

ڈویژن بھر میں پائیدار اور مستقل بنیادوں پر قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجا ئے گا، کمشنر ڈی جی خان

مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی2022ء) کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں پائیدار اور مستقل بنیادوں پر قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجا ئے گا، تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، انتظامیہ اور پولیس مل کر کام کریں گے اور بھائی چارے، روادری اور ہم آہنگی کی فضا کو پروان چڑھائیں گے اور مثالی امن قائم کریں گے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ ڈی سی آفس میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

آر پی او محمد سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ڈی پی او طارق ولایت،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ، ڈی او ریسکیو 1122ڈاکٹر میاں حسین، سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض احمد، انجمن تاجران سے سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، مولانا عبدالمعبود آزاد، قاری عبدالغنی ثاقب، غضنفر عباس نقوی، مدثر کاظمی، علی حیدر زیدی سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ اور متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

کمشنرڈی جی خان نے عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ سالوں سے امن قائم ہے جس کا سہرا یہاں کے جید علماء و مشائخ، سول سوسائٹی اور عوام کے سر ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس مثال کو قائم رکھا جائے گا اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او محمد سلیم نے کہا کہ امن کو قائم رکھنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے اور مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔ 

انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور اپنی ارد گرد کے ماحول پر نظر بھی رکھی جائے، تمام افراد کے مکمل تعاون سے ہی امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے اتحادکو قائم و دائم رکھنا ہے کسی شر پسند کو امن کی راہ میں رخنہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ امن کو قائم رکھنے کیلئے رینجر او رپاک آرمی کے مدد بھی حاصل ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا جارہا ہے، راستوں کی صفائی ستھرائی، تعمیرو مرمت کے کام اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔علماء و مشائخ سے مکمل رابطے میں ہیں، ضلع میں مجموعی طور پر امن و امان کی فضا قائم ہے۔ ڈی پی او طارق ولایت نے کہا کہ تھانہ او تحصیل کی سطح پر لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ کی جاچکی ہیں، مرکزی جلوسوں کے روٹس کو چیک کیا جاچکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر روٹس چیک کررہے ہیں اور تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جارہا ہے۔ 

اجلاس میں مدثر کاظمی، قاری عبدالغنی ثاقب، سید امیر حسن، علی حیدر زیدی، مولانا عبدالمعبود آزد،اختر بخاری اور غضنفر عباس نقوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ضلع ہے یہاں پر قیام امن ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم سب امن کیلئے متحد ہیں ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں ہیں، انتظامیہ اور پولیس بھی مکمل تعاون کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی سطح پر کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا اور ضلع کے امن کو مثالی بنایا جائے گا۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago