Categories: NewsUrdu News

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں انسدادِ منشیات اور دماغی امراض کے وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں انسدادِ منشیات اور دماغی امراض کے وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ نشے کے عادی اور دماغی امراض میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے ضروری ھے کہ معاشرہ ان کے ساتھ ھمدردی اور محبت کا سلوک کرے اور انسانی ھمدردی کا بھی یہی تقاضہ ھے کہ مصیبت میں مبتلا افراد کی مدد کی جائے انھوں نے کہا کہ ان وارڈوں میں نشے کے عادی افراد اور دماغی امراض کے مریضوں کے علاج پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور ان کے صحتیاب ھونے کے بعد انھیں کارآمد شہری بننے اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے ان کی بھرپور مدد بھی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ علاج کے ساتھ نشے کا عادی بنانے کے ماخز، منشیات کی سپلائی کے ماخزوں کا سراغ لگا کر پولیس کیذریعے ان کی بیخ کنی کی جائے گی کیونکہ جب تک منشیات کی سپلائی بند نہیں ھوگی لوگ نشے کی لت میں مبتلا ہوتے رہیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago