Categories: NewsUrdu News

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جیوے پاکستان سپورٹس پروگرام کا افتتاح

مظفرگڑھ۔16مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تکمیل کیلئے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانا اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے پلیٹ فارم کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جیوے پاکستان سپورٹس پروگرام 2017کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے باقاعدہ انعقاد سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آتے ہیں جن کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرکے قومی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ، ایسے باصلاحیت کھلاڑی ملک کانام روشن کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیوے پاکستان سپورٹس پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ضلع میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، قبل ازیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ محمد جمیل کامران نے بتایا کہ جیوے پاکستان سپورٹس پروگرام کے تحت آرم ریسلنگ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس ، چک بال، تائیکوانڈو، والی بال، میٹ ریسلنگ، ڈیف اینڈ ڈم اور معذور افراد کی کرکٹ کے مقابلہ جات کا انعقاد کرایا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد جلد ہی برائیٹ فیوچر سپورٹس مظفرگڑھ کے تحت انڈر19کھلاڑیوں کیلئے مختلف کھیلوں کے بھی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں سکولوں اورکالجز کے ٹیموں کے مابین مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد والی بال ، ریسلنگ، چک بال کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں والی بال کا میچ مثالی زکریا کلب نے، ریسلنگ کے 90کے جی ویٹ سے زائد کا مقابلہ یونس پہلوان، 70کے جی ویٹ کا مقابلہ محمد مجاہدپہلوان نے جبکہ چک بال میںبلیک نے ریڈ کو 26کے مقابلے میں 18گول سے شکست دی ، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈی جی خان جمشید اقبال، قومی کھلاڑی محمد نعیم، محمد نوید، محمد باسط ، محمد شاہد اور محمد اظہر سمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago