News

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑ ھ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز، اسلحہ منشیات بر آمد، متعدد ملزمان گرفتار

مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑ ھ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے 3ٹارگٹ آفینڈرز اور1مجرم اشتہاری جبکہ 407 لٹر دیسی شراب اور 1 عدد پسٹل 30بور برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او علی پور سرکل منور بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر علی پور سجاد حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے 407 لٹردیسی شراب برآمدکرلی دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ صدرعلی پور نے 1عدد پسٹل30 بوربرآمدکرلیا جبکہ مزید کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدرعلی پور نے 3 ٹارگٹ آفینڈرز اور 1 مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کےملزمان ارشد حسین، جمشید احمد،محمد شاہد ،غلام شبیر، ملازم حسین، عبدالرزاق ،زبیر اور محمد شاہد کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کاکہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروروں،منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑہ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago