News

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ خانگڑہ نے 3010گرام چرس اور 30 بور پسٹل معہ 3گولیاں برآمد، مقدمات درج، ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خانگڑہ عمران حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 3010 گرام چرس برآمدکر کےملزمان مشتاق احمد،منظورحسین اورمحمد عمر عرف منا پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے جبکہ دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خانگڑہ نے 30بور پسٹل معہ 3 گولیاں برآمد کر لی، ملزم حسن رضا پر مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago