News

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں،ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان نے3 عدالتی مفرور اور 2 ٹارگٹ آفینڈرز گرفتار کرکے حوالات تھانہ بند کر دیا۔ ایس ایچ اوتھانہ شہر سلطان نے کارروائی کرتے ہوئے 3 عدالتی مفرورعطامحمد،محمد وسیم اور محمد نعیم جبکہ2ٹارگٹ آفینڈرز محمد شاکر اور محمد بلال کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔

پولیس نے1 عدد پسٹل 30بور معہ35گولیاں برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی مظفر گڑھ محمد یونس نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ 35 گولیاں برآمد کر کے ملزمان محمد عمران اور نادر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور حوالات تھانہ بند کر دیا۔

اسی طرح ایس ایچ اوتھانہ قریشی فرحت عباس نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمدکر کے ملزمان سیف اللہ اور تصور عباس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور حوالات تھانہ بند کر دیا۔

 

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سیت پور نے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتاری سے بچنے اور بھگانے میں مدد دینے پر2 ملزمان گرفتارکرکے حوالات تھانہ بند کر دیا۔ ایس ایچ اوتھانہ سیت پور نے کارروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتاری سے بچنے اور بھگانے میں مدد دینے پر 2 ملزمان عبدالمجید اور مٹھا خان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کاکہنا تھا کہ پولیس ایسے نا جائز کام کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔\378

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

6 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

6 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago