News

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی بڑی کارروائی، ایس ایچ او میر ہزار امجد علی نے دس سال سے روپوش قتل کے ملزم اشتہاری کو گرفتار کرلیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میر ہزار امجد علی نے دس سال سے روپوش قتل کے ملزم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ میر ہزار امجد علی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ٹیم کے ہمراہ دس سال سے روپوش ملزم اشتہاری محمد صفدر ولد گہنہ خان کو گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کردیا۔

ملزم نے 2012 میں اپنے باپ اور بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بہن شازیہ دختر گہنہ خان اور دو بچوں عائشہ عمر گیارہ سال اور محمد آصف عمر نو سال کو میر ہزار میں بے دردی سے فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ملزم کی بہن نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف محمد سرفراز سے شادی کی تھی جس کا ملزم کو شدید رنج تھا،اس سے پہلے بھی ملزمان نے اسی رنج میں تین قتل کر دیے تھے جن میں یہ ضلع جھنگ میں ملزم اشتہاری بھی تھے۔

میر ہزار میں قتل کرنے کے بعد یہ ملزمان رو پوش ہو گئے تھے۔جن میں سے ملزم صفدر عباس کو ایس ایچ او میر ہزار نے کافی محنت اور تگ و دو کے بعد گرفتار کرلیا۔بقیہ ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مظفرگڑھ پولیس لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے رات دن کوشاں ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago