مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میر ہزار امجد علی نے دس سال سے روپوش قتل کے ملزم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ میر ہزار امجد علی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ٹیم کے ہمراہ دس سال سے روپوش ملزم اشتہاری محمد صفدر ولد گہنہ خان کو گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کردیا۔
ملزم نے 2012 میں اپنے باپ اور بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بہن شازیہ دختر گہنہ خان اور دو بچوں عائشہ عمر گیارہ سال اور محمد آصف عمر نو سال کو میر ہزار میں بے دردی سے فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ملزم کی بہن نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف محمد سرفراز سے شادی کی تھی جس کا ملزم کو شدید رنج تھا،اس سے پہلے بھی ملزمان نے اسی رنج میں تین قتل کر دیے تھے جن میں یہ ضلع جھنگ میں ملزم اشتہاری بھی تھے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…