Categories: NewsUrdu News

ڈسٹرکٹ پولیس لائن مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سلامی لی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائن مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سلامی لی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا اور ڈی پی او کو سلامی دی جن میں پولیس افسران، ملازمان، لیڈی پولیس، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے علیحدہ علیحدہ دستے شامل تھے، تفصیل کے مطابق علی الصبح پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا خصوصی اہتمام کیا گیا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان، ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز کے ہمراہ سلامی لی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، ڈی پی او نے ضلع کے مختلف تھانوں سے آئی سرکاری گاڑیوں کا ملاحظہ بھی کیا اور مختلف ہدایات جاری کیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس لائن میس میں پولیس ملازمین کے ہمراہ ناشتہ کیا اور پولیس ملازمین کے مسائل ناشتہ کی میز پر براہ راست خود سماعت کیئے، ڈی پی او نے مسائل کیلئے پیش ہونے والے ملازمین میں سے ملازمیںن معطلی سے بحالی، چھٹیوں کی منظوری، تبادلہ جات اور دیگر احکامات جاری کیئے، جن میں سب انسپکٹر قاری غلام شبیر، سب انسپکٹر رانا جاوید، اے ایس آئی جمیل، کنسٹیبل صادق و دیگر شامل تھے، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعد اللہ خان، ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز، ریزرو انسپکٹر عاشق حسین گشکوری، ریاض گھلو اور دیگر موجود تھی.

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 week ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago