News

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑ ھ نے منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی کرتےہوئےگزشتہ24گھنٹوں میں2.4 کلوگرام چرس،1190لٹر شراب،2 عدد پسٹل برآمد کر کےمقدمات درج کرلیے،مزید 6 عدالتی مفرور،اشتہاریوں کو فرار کروانے والے9، 11اشتہاری مجرمان اور 2 قحبہ خانے سےگرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مظفرگڑہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات سے2.4کلو گرام چرس،1190لٹر دیسی شراب برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےمظفرگڑہ پولیس نے2 عدد پسٹل برآمد کر کے ملزمان گرفتار کرلیے اور مقدمات درج کرلیے۔

مظفرگڑہ پولیس نے 09 عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاریوں کو فرار کروانے کے جرم میں11 ملزمان، آپریشن البدر میں 4اور 11 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر لیے اس کے علاوہ 2 ملزمان قحبہ خانے سے گرفتار کر کے تمام ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔

اس موقع پرترجمان پولیس مظفر گڑھ شہبازظفر کا کہنا تھا کہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے،تمام شہریوں کی بلا تفریق جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ مظفرگڑھ پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago