مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر بار ملک ارشد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری بار زبیر خان سہرانی ,تحصیل بار علی پور۔کے صدر سردارصادق حسین رند اور عبدالحکیم آرائیں جنرل سیکرٹری بار,تحصیل بار کوٹ ادو کے صدر محمد ارشد صدیقی اور جنرل سیکرٹری سردار منصور الحسن اور تحصیل بار جتوئی کے صدر ملک جاوید اولکھ اور غلام مجتبی لغاری جنرل سیکرٹری نے ملاقات کی. اس موقع پر سیشن جج صہیب احمد رومی نے نومنتخب بار عہدے داران کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. جبکہ بار عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے سیشن جج نے کہا کہ ضلع بھر میں بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کار ہیں. دونوں سٹیک ہولڈرز مل کر شہریوں اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی. وکلائ اور بارز کے مسائل حل کریں گی. جبکہ بار عہدے داران نے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…