Categories: NewsUrdu News

ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

مظفرگڑھ (اُمظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر مہر اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے بار کے الیکشن شیڈول برائے سال 2020-2021کا اعلان کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق بار کے الیکشن 11 جنوری کو ہونگے جس کے لئے چیئرمین الیکشن بورڈ میاں محمد حنیف عابد ایڈووکیٹ ہونگے، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 24 سے 28 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے، اعتراضات 30 دسمبر کو کئے جا سکیں گے جبکہ واپسی کاغذات اور امیدواروں کی حتمی فہرست 31 دسمبر کو بار روم میں آویزاں کی جائے گی۔

مظفرگڑھ بار نے امیدواروں کے لئے بھاری انتخابی فیسوں کا شیڈول بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق امیدوار برائے صدارت 75 ہزار روپے، نائب صدر 35 ہزار روپے، جنرل سیکرٹری 50 ہزار روپے، جوائینٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور لائیبریری سیکرٹری 20 ہزار فی عہدہ اور ممبر مجلس عاملہ 5 ہزار روپے فیس جمع کرائے گا۔ فیس جمع نہ کرانے والا امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکے گا جبکہ ہر امیدوار واجبات کی مکمل ادائیگی اور کلیئرنس سرٹیفیکیٹ بھی جمع کرانے کا پابند ہو گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago