Categories: NewsUrdu News

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے انتخابات برائے سال 2019-20 کیلئے کاغذات نامزدگی،اعتراضات،جانچ پڑتال کے مراحل سے گزرنے کے بعد امیدواران کی فائنل لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے جس کے مطابق اس وقت 5 عہدوں کیلئے 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا صدارت کے عہدے کیلئے 3 امیدوار مہر محمد اعجاز ایڈووکیٹ،سردار فرحان منظور ایڈووکیٹ اور محمد سلیم پتافی ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔نائب صدر کے عہدے کیلئے رانا محمد قاسم ایڈووکیٹ اور شیخ محمد ایاز ایڈووکیٹ 2 امیدواران آمنے سامنے ھیں جنرل سیکریٹری کیلئے بھی 2 امیدوار ظفر احمد انصاری ایڈووکیٹ اور محمد زبیر سہرانی ایڈووکیٹ میدان میںہیں لائیبریری سیکریٹری کیلئے 2 خواتین وکلا شمسہ کنول ایڈووکیٹ اور سیدہ انعم شاہ ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہے فنانس سیکرٹری کیلئے محمد عمیر بلوچ ایڈووکیٹ اور محمد جاوید ایڈووکیٹ میدان میں ہیں جبکہ جائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر رائے اعزاز احمد ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب ھو چکے ہیں مجلس عاملہ کی 10 نشستوں کیلئے 10 امیدواران ہی نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے تھے اس لئے وہ سب بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دئیے گئے ہیں الیکشن 12 جنوری کو ھو گا جس کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago