Categories: NewsUrdu News

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کی ارشد ڈب ایڈووکیٹ کو قتل کے مقدمہ میں ملوث کرنے کیخلاف ہڑتال

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے بار کے ممبر محمد ارشد ڈب ایڈووکیٹ کو قتل کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے پر پولیس کے خلاف پیر کوفل ڈے ہڑتال کی اور محمد ارشد ڈب ایڈووکیٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور مقدمات کی پیروی نہیں کی جس کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

ارشد ڈب ایڈووکیٹ کے بھائی اللہ ڈتہ کو گزشتہ ماہ تھانہ خانگڑھ کے علاقے موضع بلیواہن میں اراضی کے تنازعہ پر قتل کر دیا گیا تھا اور ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہو گیا تھا، ملزم فریق نے مقتول کے بھائی ارشد ڈب ایڈووکیٹ کو مبینہ طور پر پولیس کی ملی بھگت سے قتل کے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے حالانکہ وقوعہ کے وقت ارشد ڈب ایڈووکیٹ جائے واردات پر موجود بھی نہیں تھا مخالف فریق نے ارشد ڈب پر مقتول کے سر پر رائفل کا بٹ مارنے کا الزام لگایا ہے جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں سر پر کسی چوٹ کا زکر تک نہ ہے وکلا نے ارشد ڈب ایڈووکیٹ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی احتجاج کرنے والے وکلا سے ایس پی انویسٹی گیشن سجاد گجر اور ڈی ایس پی سٹی عظمت خان گرمانی نے ملاقات کرکے مقدمے میں ملوث وکیل کے ساتھ انصاف کرنے اور اس کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وکلا نے احتجاج ختم کر دیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago