مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 فروری2022ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ نے گزشتہ ماہ جنوری 2022 میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے رپورٹ جاری کر دی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 14246 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2716 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 9807 ڈسٹربنگ کالز تھیں۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے اپنا اوسط رسپانس ٹائیم 07 منٹ کو برقرار رکھتے ہوئے 2716 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا جن میں سے 438 روڈ ٹریفک حادثات، 1879 میڈیکل ایمرجنسیز، 24 فائر ایمرجنسیز، 41 کرائم، 01 ڈوبنے کی، 04 عمارتوں کے گرنے کی اور 329 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 2768 افراد کو ریسکیو کیاجن میں 406 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 2381 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 81 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ گھاس کاٹنے والی مشین میں ہاتھ یا بازو آکر کٹ جانے کی ایمرجنسیز میں واضح اضافہ دیکھا گیا جو کہ نہایت تشویش کن بات ہے، انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی جانب سے اس بات پر بارہا زور دیا گیا ہے کہ ان مشینوں کو سیفٹی کے پیش نظر ری ڈیزائن کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس طرح کی ایمرجنسیز کا شکار ہو کر مستقل معزوری سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے نے کہا کہ آجکل کماد کی کٹائ کے بعد اکثر کسان گنے کی بچ جانیوالی باقیات کو تلف کرنے کے لئے آگ لگا دیتے جو کہ نہ صرف فضائی آلودگی کا سبب بنتی ہے بلکہ اکثر اوقات یہ آگ ساتھ موجود دوسری فصلوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر ایمرجنسی کا باعث بنتی ہے انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ایسے افراد کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں اسطرح کی خودساختہ ایمرجنسیز کا تدارک ممکن ہو سکے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…