Categories: Uncategorized

ڈسٹرکٹ آفیسر کی ہدایت پر غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خلاف آپریشن،متعدد کے خلاف مقدمات درج

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ مظفرگڑھ کی ہدایت پر غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خلاف آپریشن ،متعدد کے خلاف مقدمات درج ،ایجنسیاں سیل، آپریشن دور دراز کے علاقوں تک وسیع کرنے کا اعلان۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ مظفر گڑھ کی ہدایت پر انٹیلی جنس آفیسر فہد منیر، انٹیلی جنس آفیسر محمد مبشر، انٹیلی جنس آفیسر محمد جنید نے سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ کے ہمراہ قصبہ مہرپور، شاہ جمال ، دانی اڈا اور گد پور میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی اورغیر قانونی منی پٹرول پمپوں کا سامان قبضہ میں لے کر دکانین سیل کرکے مالکان غلام عباس، مزمل پتافی رانا عبداللہ ،محمد آصف ،محمد واجد اور محمد اجمل کے خلاف تھانہ شاہ جمال میں ایف آئی آرز درج ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ نے سول ڈیفینس حکام کو کارروائیوں کا دائرہ دور دراز علاقوں تک بڑھانے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں جبکہ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس علاقوں میں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں اور مالکان ازخود یہ غیر قانونی کاروبار بند کردیں بصورت سخت ایکشن ہوگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago