Categories: NewsUrdu News

ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان ڈویژن عبدالغفور غفاری کا سردار عاشق حسین کے گندم کے نمائشی پلاٹ کا معائنہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2020ء) ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان ڈویڑن عبدالغفور غفاری نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہ جمال میں سردار عاشق حسین کے گندم کے نمائشی پلاٹ کا معائنہ کیا اور زمیندارو ں کو گندم کی اچھی فصل کاشت کرنے پر ان کے کام کو سراہا، انہوں نے محکمہ زراعت کے اہلکارو ں کو ہدایت کی کہ وہ بروقت برجیا ں بنائیں، انہوں نے کاشتکاروں کے ساتھ ایک اجلاس بھی کیا، انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ غیر موسمی گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کریں اور محکمہ زراعت کے ماہرین سے مشاورت کریں، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پچھلے سال کی کپاس کی جھڑیوں کو الٹ پلٹ کریں اور اس میں موجود ٹینڈوں کو تلف کریں اور ان کو جلا دیں، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابدبھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے زمینداروں اور محکمہ زراعت کے اہلکاروں کوٹڈی دل سے چوکس رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں رات کے وقت زہروں کا سپرے کیا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago